پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایڈیشنل آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کی اضافی تنخواہ اور دیگر مراعات بیس دنوں میں جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس منظور حسین پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کی درخواست کی سماعت کی۔
جس میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں سال 2009 سے 2011 ان کے گریڈ کے مطابق تنخوا اور دوسری مراعات نہیں دی گئیں بلکہ فکس پے کے مطابق تنخوادی گئی جو سول سروس قوانین کی خلاف ورزی ہے عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کو پندرہ دنوں میں اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ کو اضافی تنخوا اور مراعات دینے کا حکم جاری کر دیا۔