پشاور ہائیکورٹ کی پابندی کے باوجود مویشیوں کی افغانستان سمگلنگ جاری

Cattle Smuggling

Cattle Smuggling

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ کی پابندی کے باوجود خیبرایجنسی کے مختلف راستوں سے مویشیوں کی افغانستان سمگلنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد نے 26 ستمبر 2013 کو مویشیوں اور چکن پر افغانستان لے جانے پر پابندی عائد کر دی تھی تاکہ عید الاضحی میں مویشیوں کی قیمتوں میں استحکام پیدا ہو اور متوسط افراد بھی قربانی کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوں لیکن ہائیکورٹ کی پابندی کے واضح احکامات کے باوجود خیبرایجنسی کے مختلف راستوں سے مویشیوں کی خفیہ راستوں سے سمگلنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا جس کے نتیجے میں مویشیوں کے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔