پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے طالبان سے جلد مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں ہوا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پشاور کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور درجنوں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے۔
کہ حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جلد مذاکرات کا آغاز کرے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ ان دھماکوں میں کون لوگ ملوث ہیں۔ اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو دیت کی رقم ادا کرنا حکومت وقت کا فرض ہے۔