پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے دائر درخواست خارج کر دی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ایک این جی او کی طرف سے ڈرون حملوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
سابق چیف جسٹس دوست محمد خان نے ڈرون گرانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ستمبر میں اقوام متحدہ کے فلور پر ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھایا تھا، عدالت نے قرار دیا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ ریاست کا پالیسی میٹر ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت پالیسی میٹر میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ عدالت عالیہ نے ڈرون حملوں سے متعلق این جی او کی درخواست خارج کر دی۔