پشاور ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے تین ججوں نے حلف اٹھا لیا

Judges

Judges

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے مستقل کئے گئے تین ججوں نے حلف اٹھالیااس موقع پر پشاور ہائی کورٹ میں حلف برداری تقریب منعقد کی گئی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے ججوں سے حلف لیا۔

مستقل کئے گئے ججوں میں جسٹس وقار احمد سیٹھ، جسٹس نثارحسین خان اور جسٹس قیصر رشید شامل ہیں۔ تینوں ایڈیشنل ججوں کو وزیراعظم کی مشاورت پر صدر نے مستقل کیا گیا تھا۔