پشاور ہائیکورٹ میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کیس کی سماعت

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس داؤد خان پر مشتمل بنچ نے کی۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی جائے۔