پشاور(جیوڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ڈرون حملوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کر کے جنگی جرائم کے ٹربیونل سے رجوع کیا جائے۔پاکستانی علاقوں میں ڈرون حملوں کے خلاف دائر درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ان حملوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے جنیوا کنونشن اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزارت خارجہ حملوں کے خلاف قرار داد تیار کر کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے منظور کرائے ۔فیصلے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور حکومت ایسی حکمت عملی تیار کریں کہ مستقبل میں ایسے حملے نہ ہو سکیں۔