پشاور : گھر کے باہر دھماکہ، پانچ دکانوں کو جزوی نقصان

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں تھانہ فقیر آباد کے علاقے میں مقامی ٹھیکیدار کے گھر کے باہر دھماکا ہوا جس سے پانچ دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

دھماکے کے باعث بجلی کا نظام معطل ہو گیا ہے۔