پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریضوں کا پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف احتجاج

Protest

Protest

پشاور (جیوڈیسک) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریض دونوں نے پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف احتجامی مظاہرہ کیا، احتجاج کے باعث سڑک کو بند کر دیا گیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آج بھی مچھلی بازار کامنظر پیش کر رہا ہے جہاں ڈاکٹروں نے گزشتہ روز پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ تصادم کے خلاف احتجاجا وارڈوں میں کام بند کر دیا اور ہسپتال کے احاطے میں احتجاجی ریلی نکالی۔

مظاہرین نے پیرامیڈیکس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف ہسپتال میں زیرعلاج مریض اور ان کے تیماردار بھی سرپا احتجاج بن گئے جنہوں نے ہسپتال کے سامنے روڈ کو احتجاجا ٹریفک کیلئے بند کر دیا، روڈ کی بندش سے ہسپتال کے سامنے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔