پشاور : ہوٹلوں میں سرچ آپریشن، 10 مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Hotels in search operation

Hotels in search operation

پشاور (جیوڈیسک) پشاور قصہ خوانی بازار میں دھماکے کے بعد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، اسلحہ برآمد۔ پشاور پولیس نے آئی جی کے اعلان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایس پی سٹی اسماعیل کھاڑک کے مطابق سرائے، بالاخانوں اور ہوٹلوں میں سرچ آپریشن کے دوران اب تک دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کا ریکارڈ بھی چیک کروایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قصہ خوانی بازار دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ہے جس کا محکمہ ایکسائز کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹ پشاور یا درہ آدم خیل سے بنوائی گئی تھی جس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد پیشرفت کا امکان ہے۔