پشاور (جیوڈیسک) سیفن میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ سیفن چوک میں واقع گھر کی چھت اچانک گر گئی، مقامی لوگ فوری طورپر موقع پرپہنچ گئے اورامدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سےملبے کے نیچے سے آٹھ بچوں کو نکال لیا گیا جن میں سے دو موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔
جبکہ چھ زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ روز مسلسل ہونے والی بارش اور گھر کچا ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔