پشاور (جیوڈیسک) کوہاٹ روڈ پر کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر اسماعیل اپنے پوتیوں اور دیگر بچوں کے ساتتھ سوئے ہوئے تھے کہ اچانک مکان کے ایک کمرے کے چھت گر گئی۔ جس سے 6 سالہ منیبہ، 4 سالہ مناہل اور 50 سالہ اسماعیل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق چھت کے ملبے تلے پھنسے ہوئے چار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ مکان گذشتہ روز زلزلے کے باعث بری طرح متاثر ہوئی تھی۔