پشاور: مکان میں سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی، 2 بچوں کی حالت تشویشناک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ یکہ توت دیر کالونی میں مکان میں سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے،جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علی حیدر کے گھر میں منگنی کی تقریب کے دوران اس وقت سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جب کمرہ گرم کرنے کے لئے ہیٹر جلایا گیا اور گھر میں آئی 5 مہمان خواتین اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے ایک خاتون اور 2 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔