پشاور: غیر قانونی اسلحے کی فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے غیر قانونی اسلحے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔

پولیس نے کوہاٹ روڈ پر غیر قانونی اسلحے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 78رپیٹرز اور مختلف بور کے سات سو سے زائد کارتوس برآمد کر لیے۔

چھاپے کے دوران پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کر لیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے پولیس نے اسلحے کی فیکٹری کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔