پشاور : دفعہ 144 کا نفاذ، افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے امن وامان کی موجودہ صورتحال اور محرم الحرام کے پیش نظرشہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے امن وامان کی موجودہ صورتحال اور یکم محرم سے دسویں محرم الحرام تک دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں وال چاکنگ اور اشتعال انگیز پمفلٹ کی تقسیم پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

اسی طرح سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور گاڑیوں میں سیاہ شیشوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہو گی۔