پشاور: عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت

 Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں عمران خان کو ترمیم شدہ جواب دعویٰ جمع کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان کی عدالت میں عمران خان کے خلاف ہرجانے کا کیس کی سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر خان نے عمران خان کو ترمیم شدہ جواب دعویٰ جمع کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

کرپشن کا الزام عائد کرنے پر سابق صوبائی وزیر بخت بیدار نےعمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ بخت بیدار کی درخواست کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔