سانحہ پشاور میں افغان ایجنسی کے ملوث ہونے کے اشارے مل گئے

Peshawar Incident

Peshawar Incident

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ پشاور میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں۔

پاکستان کے پاس ثبوت تو کافی عرصے سے موجود تھے کہ افغانستان سے دہشت گردی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے لیکن اس سانحے کے بعد فوری طور پر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا دورہ افغانستان یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان میں جا ملتے ہیں۔

این ڈی ایس کو 2002ء میں امریکا نے بنایا تھا، این ڈی ایس کے پہلے سربراہ امراللہ صالح تھے جو پاکستان کا سخت ترین مخالف تھا اسکی تربیت بھارت سے کرائی گئی۔ پاکستان کی طرف سے شکایات کی وجہ سے امراللہ صالح کو 2010 میں حامد کرزئی نے ہٹا دیا تھا۔

اب پاکستان اور افغانستان کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں لیکن اب ایشو یہ ہے کہ کیا این ڈی ایس پاک افغان تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔