پشاور (جیوڈیسک) سول سوسائٹی نے سانحہ پشاور کے سوگ میں سال کا آخری دن یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا، 31 دسمبر کو شہر میں ہڑتال ہو گی۔
پشاور پریس کلب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ 2014ء سانحہ پشاور جیسا دکھ دیکر رخصت ہورہا ہے، اس لئے سال کا آخری دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔
پشاور شہر میں تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے تعاون سے 31 دسمبر کو ہڑتال ہو گی۔