مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہیں، غازی ممتاز قادری کو فوری رہا کیا جائے، عید میلاد النبیۖ کے مرکزی جلوس سے شرکا کا خطاب، تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیۖ کا 33واں مرکزی جلوس حضرت علامہ پیر محمد الیاس قادری کی زیر قیادت نکالا گیا جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا لاری اڈا مصطفی آباد پر احتتام پذیر ہوا۔
حضرت علامہ انعام اللہ قادری نے کہا کہ 4جنوری کے دن ہی غازی ممتاز قادری نے گستاخ رسول ۖ کو واصل جہنم کیا تھا ہم حکومت سے غازی ممتاز قادری کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں محمد تاشفین نے کہا کہ ہم سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کا نشان عبرت بنا دیا جائے، ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، محرم الحرام کے ایام میں روڈ پر لگی سٹرئٹ لائٹیں جلا دی جاتی ہیں ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید میلاد النبیۖ کے کم از کم12یوم رات کو لائٹیں جلائی روشن کی جائیں، جبکہ جلوس کے احتتام پر پیر سید معظم علی شاہ نے خصوصی دعا کروائی۔