فیصل آباد: سانحہ پشاور شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز گذشتہ روز چک نمبر174گ۔ب ریالہ مانکہ ضلعی گجراں میں ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چک نمبر174گ۔ب ریالہ مانکہ ضلعی گجراں میں شروع ہونے والے سانحہ پشاور شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں میں کل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
افتتاح کے روز پہلے دن چار میچ کھیلے گئے۔جن میں 430گ۔ب کو 173 گ۔ب سے ،493 گ۔ب کا 166گ۔ب سے،427گ۔ب کا 168گ۔ب سے اور176 گ۔ب کا 601 سیف دی چوکاں کے درمیان کھیلا گیا۔جن میں173 گ۔ب ،493 گ۔ب ،427 گ۔ب اور 176 گ۔ب کامیاب ہوئیں۔اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی ریاض احمد انٹر نیشنل فٹبالراور مہمان خصوصی مدثر گجر حاجی شاہد کے آر ایل،حافظ سعید گجر پاکستان آرمی،اور شہزاد احمد گجر نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح فیصل گجر سروس سنٹر انچارج لینڈ ریو نیو سمندری اور وارث علی گجر نے کیا۔