سانحہ پشاور پر انجمن تاجران کی مکمل ہڑتال، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سانحہ پشاور پر انجمن تاجران کی مکمل ہڑتال، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے واقع کی شدید مذمت، تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت پر انجمن تاجران مصطفی آباد کی طرف سے مکمل ہڑتال کی گئی اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، جبکہ ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، صدر پریس کلب مصطفی آباد ، محمدعمران سلفی، سابقہ ناظم رمضان مستانہ، سماجی رہنما سید اسرار احمد زیدی شاہ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور چوہدری طارق سعید، جزل سیکرٹری مسلم لیگ نMYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغرعلی، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عبداللہ فضل چوہدری، پاکستان تحریک انصاف انصافینیز کے سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری ، رہنما تحریک انصاف این اے138حسن علی خان، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور وسیم عباس قادری، سابقہ تکٹ ہولڈرپاکستان پیپلزپارٹی سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ، نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ منیر احمد قصوری، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصورملک خرم نصراللہ خاں، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیازخاں، سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصورحاجی سلیم شہزاد میئو، سابقہ ایم این اے مسلم لیگ ن رائو مظہر حیات خاں، رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، سماجی رہنما فاروق احمد خان، افتخار احمد سندھو ودیگر رہنمائوں نے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی لہو بہانے ‘نوجوانوں و بزرگوں سمیت عورتوں و بچوں تک پر مظالم ڈھانے اور انہیں خاک و خون میں تڑپانے والے یزید و فرعون کے وارث تو ہوسکتے ہیں مسلمان یا انسان ہرگز نہیں ہوسکتے۔ افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف صف آرا ہیں اور ہمارے فوجی جوان قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشت گردوں کا قلع قمع کر رہے ہیں، عسکری اسکول پر دہشت گردوں نے یونی فورم میں ملبوس اسکول پر دھاوا پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

ہمیں دہشت گردی کاخاتمہ کرنے کیلئے اپنے ارد گرد نظر رکھناہو گی، پشاور میں اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ اور قومی سانحہ ہے، دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسکول کے بچے پاکستان کا مستقبل تھے اور یہ پوری قوم کا نقصان ہے۔ دہشت گردی کی اس واردات کے ماسٹر مائنڈ کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔ دہشتگردوں کے چند گروہ پوری دنیا کو غیر محفوظ بنا کر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں اور پوری دنیا ان کے خلاف مل کر لڑ رہی ہے۔ پشاور میں اسکول پر حملہ کسی ایک صوبے کا معاملہ نہیں، یہ کارروائی پورے ملک کے خلاف ہے۔

اگر دہشتگرد یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی اس طرح کی کارروائی سے ہمارے ارادے پست ہوجائیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اس طرح کے حملوں سے ہمارا عزم کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے ملک میں دہشتگردی کا جو بازار گرم کررکھا ہے اس کے ردعمل میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور مزید شدت سے جاری رہے گا۔

Peshawar incident Prays

Peshawar incident Prays