سانحہ پشاور کی ابتدائی رپورٹ تیار، گیارہ دہشتگرد سکول میں داخل ہوئے، چار فرار ہو گئے

Peshawar Incident

Peshawar Incident

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی، دہشت گردوں کی تعداد گیارہ تھی، چھ دہشت گردوں کے علاقوں کی شناخت ہوگئی۔

آرمی پبلک سکول پر حملے کی پولیس کی ابتدائی تحقیق کے مطابق دہشت گرد غنڈی کیمپ کے راستے بہاری کالونی میں داخل ہوئے جہاں 4 دہشت گرد پہلے سے موجود تھے۔ 7 دہشت گرد 10 اور ساڑھے 10 بجے کے درمیان سکول میں داخل ہوئے۔ اندر داخل ہونے والے دہشت گردوں کو باہر کھڑے دہشت گردوں کی معاونت بھی حاصل تھی۔

دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کیلئے سیڑھی استعمال کی۔ حملے کے بعد چار دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان 2 کا تعلق ایف آر کوہاٹ اور 2 کا تعلق سوات سے ہے، حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔