پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے آرمی پبلک سکول میں ہونے والی دہشتگردی میں زخمی ہونے والا سیکنڈ ایئر کا طالب علم ابرار زاہد سی ایم ایچ پشاور میں زیرعلاج تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
حملے کے دوران زاہد ابرار کے سر میں گولی لگی تھی اور وہ مسلسل کومے میں تھا۔ ابرار زاہد کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس پشاور میں ادا کر دی گئی جس میں پاک فضائیہ کے حکام شہید کے رشتہ داروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ابرار زاہد کی شہادت کے بعد سانحہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بچوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔ واقعہ کے درجنوں زخمی ابھی بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔