پشاور (جیوڈیسک) گزشتہ روز آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد سانحے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 144 ہوگئی۔
سانحہ پشاور کے زیرعلاج مزید 3 زخمی جہان فانی سے کوچ کرگئے، تینوں افراد اسکول میں غیر تدریسی عملے کا حصہ تھے جنہیں دیگر زخمیوں کے ساتھ ہی شدید زخمی حالت میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال لایا گیا تھا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے دوران موت کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔
جب کہ سانحے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 144 ہوگئی۔ واضح رہے کہ سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اب بھی سانحہ پشاور کے سو سے زائد زخمی زیرعلاج ہیں۔