سانحہ پشاور کی تحقیقات، دہشتگردوں کی سمیں لاہور سے جاری ہوئیں، دو افراد گرفتار

Arrested

Arrested

پشاور (جیوڈیسک) سانحہ پشاور کی تحقیقات کی میں پیش رفت ہوئی ہے، دہشتگردوں کے زیر استعمال موبائل سمیں لاہور سے جاری ہوئیں، دو افراد کو پکڑ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے جن نمبروں پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا، وہ سمیں لاہور سے جاری ہوئی تھیں۔ پولیس نے ایک فرنچائز سے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ان سموں سے افغانستان میں ملا فضل اللہ سے بھی رابطے کے شواہد ملے ہیں۔ دونوں ملزموں سے تفتیش کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔