سانحہ پشاور نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ شہباز بخاری

Peshawar Incident

Peshawar Incident

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) صدر صحافت بچائو تحریک سید شہباز بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ درندہ صفت ظالمان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد قوم نے ایک فیصلہ دے دیا ہے کہ افواج پاکستان ظالمان کا آخری دانہ بھی اس ملک سے ختم کر کے دم لیں پوری پاکستانی قوم شہیدوں کے ورثاء کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہی ہے اور ان کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ تعالی ان کے صبراور حوصلے کو بلند رکھے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری افواج پاکستان کیساتھ ہے پاک فوج کو جہاں ضرورت پڑے وہ صحافیوں کو آواز دیں ان کے ہمراہ محاذوں پر لڑیں گے۔

سید شہباز بخاری نے کہا کہ بزدل ظالمان یا دنیا کی کوئی بھی طاقت مسلمانوں پاکستانیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیلوں میں بند تمام دہشت گردوں کو سرعام پھانسیوں پر لٹکایا جائے۔