سانحہ پشاور نے قوم کی روح پر بہت گہرا گھاؤ لگایا ہے، صدر مملکت

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

زیارت (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہےکہ سانحہ پشاور نے قوم کی روح پر بہت گہرا گھاؤ لگایا ہے، قوم کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔

زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صدرممنون حسین کاکہنا تھاکہ دہشتگردی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا اب انکے ازالے کا وقت ہے،قوم دہشت گردوں کو شکست دے کر پاکستان کو پرامن ملک بنا دے گی،پاک فوج کے افسر اور جوان بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔

ان کے عزم اور حوصلے پر قوم کوفخر ہے۔دکھ کے مواقع گزر جاتے ہیں، زندہ قومیں اپنے اوسان بحال رکھتی ہیں،قوم اتحاد کا مظاہرہ کرکے دشمن پر ثابت کردے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتی،شانہ بشانہ ہو کر فوج کا ساتھ دیا جائے تاکہ دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی جاسکے۔صدر مملکت ممنون حسین کامزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےزیارت ریزیڈنسی کوتباہ کرنیکی کوشش کی،لیکنقائداعظم کی تعلیمات کی روشنی میں ہم ترقی کر سکتے ہیں۔

بلوچستان حکومت نےزیارت ریزیڈنسی کواسکی اصل حیثیت میں بحال کیا،اقتصادی راہداری سے خطے کی معیشت میں انقلاب برپا ہوجائے گا،بلوچستان کو اقتصادی راہداری میں کلیدی اہمیت حاصل ہے،جلد گوادر پورٹ فعال ہوگی اور گوادر ایئرپورٹ تعمیر کیا جائے گا۔