بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور کے علاقے حاصل پور غریب آباد کالونی میں حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور میں دہشتگردوں کے زیر استعمال سم شازیہ نامی خاتون کے نام تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شازیہ سمیت دیگر تین افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مقامی نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز کے عملہ کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔ غریب آباد کالونی حاصل پور سے ماضی میں بھی کئی دہشت گرد گرفتار ہو چکے ہیں جن میں حاصل پور ٹرین بلاسٹ سمیت دیگر دہشت گردی کی کاروائیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اہم پیش رفت ہے جس کی بدولت اہم انکشافات متوقع ہیں تاہم ابتدائی تفیش میں خاتون اور اسکے ساتھیوں نے بیگناہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔