لندن (جیوڈیسک) آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز اپنے علاج کے لئے اہل خانہ کے ساتھ اسلام آباد ائر پورٹ سے برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔
پاکستانی قونصل جنرل برمنگھم احمد معروف نے لندن میں احمد نواز کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔
اس کے بعد کوئین الزبتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے احمد نواز کے بیرون ملک علاج کیلئے 35 لاکھ روپے جاری کیے جبکہ مرکزی حکومت نے کوئین الزبتھ اسپتال میں علاج کا انتظام کیا ہے۔
برطانیہ روانگی سے پہلے احمد نواز نے اپنے بیرون ملک علاج کیلئے کوششوں پر دنیا نیوز کا شکریہ ادا کیا۔