سانحہ پشاور: تاجروں کا آج بازار بند رکھنے، پاکستان بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان

Strike

Strike

پشاور (جیوڈیسک) سانحہ پشاور پر ملک بھرمیں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق تمام پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آج بند رہیں گی۔ ادھر تاجروں کی جانب سے ملک بھر میں بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بھر میں اسکولز اور کالجز معمول کے مطابق کھلیں گے، وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اسکولوں میں شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرائی جائے گی تاہم جامعہ کراچی میں آج ہونےوالے تمام پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ سانحہ پشاور پر گلگت بلتستان حکومت نے بھی تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔