پشاور : انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا فیسوں میں اضافے کیخلاف مظاہرہ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے یونیورسٹیز میں فیسوں میں اضافے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ایک طالب علم پتلے کو آگ لگاتے ہوئے جھلس گیا۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور کی جامعات میں فیسوں میں اضافے کے خلاف انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین طلبہ شیر شاہ سوری روڈ کو بند کرنے کے لئے پتلے کو آگ لگا رہے تھے۔ کہ اس دوران ایک طالب علم آگ سے جھلس گیا۔

جسے فوری طور پر قریبی ریسکیو کے دفتر لے جایا گیا اور بعد میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔