پشاور(جیوڈیسک) میں فوری انصاف کے لئے موبائل کورٹس سروس کا افتتاح کردیا گیا۔ ہزاروں مقدمات گاں اور یونین کونسل کی سطح پر حل کئے جائیں گے۔ خیبرپختوانخوا حکومت نے عوام کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موبائل کورٹس سروس کا افتتاح کردیا۔ پشاور میں سروس کا افتتاح کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
کہ فوری انصاف کی فراہمی کے لئے فری موبائل کورٹس کی سروس متعارف کرائی ہے۔ گاں میں مقیم ہزاروں افراد کو مقدمات کی پیروی کرنے لئے عدالتوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ جسٹس دوست محمد نے کہا موبائل کورٹس میں گاں اور یونین کونسل کی سطح پر ہزاروں تنازعات جلد حل ہوجائیں گے۔ لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے گا۔