پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کا آغاز

Peshawar Institute of Cardiology

Peshawar Institute of Cardiology

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

پشاور کے واقع انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ترجمان کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز کے ساتھ ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض قلب کے علاج کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سرجریز سے پی آئی سی صوبے کا واحد پیڈیا ٹرک کارڈیک اسپتال بن جائے گا ، پی آئی سی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا جا سکے گا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ بچوں کے دل میں پیدائشی سوراخ جیسی بیماریوں کا علاج بھی ہو سکے گا۔

معروف پیڈیاٹرک اینڈ ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹرمبشر زرین خان طاہر خیلی بھی پی آئی سی سے وابستہ ہو گئے ہیں۔