پشاور : حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو بھتہ خور گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس ادروں نے اور ہیڈ برج رنگ روڈ پشاور میں خفیہ اطلاع پر کاروایئ کرتے ہوے دو بھتہ خوروں رمضان اور رسمل کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار بھتہ خوروں کے قبضے سے دو پستول، بارودی مواد اور چار دستی بم برآمد کر لیے گیے گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم طارق گیڈر گروپ سے ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ تنظیم کی طرف سے ان کو بھتہ خوری کے ذریعے فنڈنگ کا کام سونپا گیا ہے ملزمان کو تفشین کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔