پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ یواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافر کورونا مریض نکلے۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یو اے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافر کورونا مریض نکلے۔ دونوں پروازیں متحدہ عرب امارات سے پشاور پہنچیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہاز میں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون مریض ہے اور کون صحتمند، مسافر بغیر ٹیسٹ جہاز میں سوار ہو جاتے ہیں، ساتھ بیٹھا دوسرا مسافربھی اسی طرح کورونا وائرس کا شکار ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ کورونا میں مبتلا زیادہ ترایئر پورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز، برج آپریٹرز متاثر ہوئے تھے۔