پشاور (جیوڈیسک) گزشتہ ماہ پی آئی اے طیارے پر فائرنگ کے بعد امارا ت انٹر نیشنل ائیر لائن کی پہلی پرواز دبئی سے باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پشاور پہنچ گئی۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق امارات اور اتحاد ائیرلائن نے گزشتہ روز پشاور کے لئے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔دونوں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے 24 جون کو پشاور میں پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنا فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔
حکام کے مطابق امارات اور اتحاد ائیر لائن کے پروازوں کی بحالی کے بعد باچاخان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کل پانچ ائیر لائنز کا فلائٹ آپریشن بحال ہو جائے گا۔ تاہم سعودی ائرلائن نے یکم اگست تک پشاور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کر رکھا ہے۔ پی آئی اے طیارے پر فائرنگ سے ایک مسافر خاتون جاں بحق جبکہ دو اسٹیورڈز زخمی ہوئے تھے۔