چارسدہ (جیوڈیسک) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
منگل کی رات پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع نوشہرہ، چارسدہ، مردان، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےجس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت پانچ اعشاریہ ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن تھا۔ جس کی گہرائی 179 کلومیٹر تھی۔