پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں گو عمران گو کے نعرے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کی تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں جب گو عمران گو کے نعرے گونجے تو تحریک انصاف کےحمایتی طلبہ سیخ پا ہو گئے، تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا، بہتر حکمت عملی کی بدولت سرکاری ملازمین اور طلبا کے درمیان تصادم ٹل گیا۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سبز زار پر احتجاج کرنے والے یہ سرکاری جامعات کے ملازمین ہیں جوخیبر پختونخوا حکومت اور عمران خان کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔ لیکن یہ نعرے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کو بالکل اچھے نہیں لگے اور وہ غصے سے بھڑک اٹھےانہوں نے جواب میں وزیراعظم کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔

تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کر کے حالات کو قابو کر لیا۔ خیبر پختونخوا کی بارہ سرکاری یونی ورسٹیوں کے سیکڑوں ملازمین گزشتہ دو ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی کیمپ سے کچھ ہی فاصلے پر منعقدہ تقریب میں شریک وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ان کے احتجاج کو بلاجواز قرار دے دیا۔ احتجاجی جلسے کے بعد ملازمین نے جمرود روڈ تک ریلی نکالی اور ٹریفک جام ہو گیا۔ مظاہرین کے مطابق وہ مطالبات تسلیم ہونے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔