پشاور (جیوڈیسک)پشاور کے پچگی روڈ پر تحریک انصاف کے دفتر کے قریب دھماکا ہو گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پشاور کے پچگی روڈ پر دہشتگردوں نے تحریک انصاف کے دفتر کے قریب سڑک کے کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔
بم ڈسپوزل یونٹ نے سڑک کے کنارے نصب شدہ 3 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا جس سے تحریک انصاف کے دفتر کی بیرونی دیوار اور ایک دکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ محفوظ رہا۔
پولیس کے مطابق بم جس جگہ نصب کیا گیا تھا وہ علاقہ پولیس کی موبائل گاڑی کا روٹ تھا جسے دہشتگرد نشانہ بنانہ چاہتے تھے۔ پشاور میں تحریک انصاف کے دفتر کے قریب یہ پہلا دھماکا ہے۔