پشاور : کاکشال روڈ پر دودھ کے ٹینکر کے قریب دھماکا

Blast

Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے گنجان آباد علاقے کاکشال میں ٹینکر کے فیول ٹینک میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس سے ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا۔کاکشال کے علاقے لالی باغ میں ایک ٹینکر کے فیول ٹینک میں اچانک دھماکہ ہوا۔

جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر پر کوئی چیز پھینکی تھی اور فرار ہوگئے۔جس کے بعد ٹینکر میں دھماکہ ہوا۔ پولیس نے عینی شاہدین اور ٹینکر ڈرائیور کے بیانات قلم بند کرکے تفتیش شروع کردی۔