پشاور (جیوڈیسک) حیات آباد میں کارخانو مارکیٹ کے قریب سے پولیس نے خفیہ اطلاع پرمشکوک صندوق سے 9 ہزار ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بیگ برآمد کیا جس میں سے 9 ہزار ڈیٹو نیٹر برآمد کئے گئے جبکہ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کرلیا جس نے صندوق میں رکھے 9 ہزار ڈیٹونیٹرز ناکارہ بنا دیئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے باعث شرپسند ڈیٹونیٹرز سے بھرا صندوق کارخانو مارکیٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان شہر میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔