پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارخانو مارکیٹ میں سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن کارخانومارکیٹ میں کیاگیا۔ جس میں لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز نے بھی حصہ لیا۔ سرچ پریشن کے دوران تین جرائم پیشہ افراد سمیت 33 مشتبہ افرا کوا حراست میں لیاگیا۔
جرائم پیشہ افرادڈکیتی اور راہزنی کی واداتوں میں ملوث تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران کارخانو مارکٹ کے پانچ بڑے پلازوں کا سرچ کیاگیا۔