پشاور (جیوڈیسک) پشاوراور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2ریکارڈکی گئی ہے۔
جس کا مرکزافغانستان اورتاجکستان کاسرحدی علاقہ تھا،جبکہ زلزلہ 10 کلومیٹر زیرِزمین آیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں ،دفاتر اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔