پشاور (جیوڈیسک) پشاور سے اغوا کیے گئے ڈاکٹر امجد تقویم کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ڈاکٹروں نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینیئر ڈاکٹر امجد تقویم کو پشاور کے علاقے حیات آباد سے منگل کے روز اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کے خلاف لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹروں نے او پی ڈی، آپریشن تھیٹرز اور وارڈز کا بائیکاٹ کیا۔
صرف ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو دیکھا جا رہا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ مایوس لوٹ رہے ہیں۔
ڈاکٹروں نے ڈاکٹر امجد تقویم کی عدم بازیابی کی صورت میں آج سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور جمعے سے صوبے کے اسپتالوں اور نجی کلینکس میں بھی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔