پشاور (جیوڈیسک) پشاور دلہ زاک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چاروں پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، پولیس کے دستے نے شہید ہونے والے اہل کاروں کی میتوں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور الوداعی سلامی پیش کی۔
نماز جنازہ میں سی سی پی اوپشاور اعجاز خان اور شہید پولیس اہلکاروں کے رشتہ دار اور عزیز واقارب شریک ہوئے جبکہ صوبائی حکومت کی نمائندگی شوکت یوسف زئی اور سکندر شیر پاو نے کی۔