پشاور: کوہاٹ روڈ سے 2 افراد کی گولیوں سے چلنی لاشیں برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ کوہاٹ روڈ سے 2 افراد کی گولیوں سے چلنی لاشیں برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطا بق دونوں لاشیں کوہاٹ روڈ پر گلشن رحمان کالونی سے برآمد ہوئی ہیں۔

جاںبحق افرا د میں ایک کا تعلق نوحی علاقہ بڈھ بیر جبکہ دوسر ے کا تعلق کمال دین گڑھی سے ہیں ۔پولیس کے مطابق دونوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے تفتیش شروع کی ہے۔