پشاور سمیت خیبرپختوانخواہ کے مختلف علاقوں زلزلہ، شدت 5.5 ریکارڈ

Earthquake

Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختوانخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغان دارالحکومت کابل سے 229 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔ فوری طور پر کہیں سے بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔