پشاور سے لاہور، ملتان اور بہاول پور تک دْھند ہی دْھند

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) پشاور سے لاہور ملتان اور بہاول پور تک دھند ہی دھند ہے، لاہور اور ملتان کے ایئر پورٹ کل رات سے بند ہیں جبکہ موٹر وے کے کئی سیکشن بھی بند کر دیے گئے، جوہر ٹاؤن لاہور میں دھند کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ پنجاب بھر میں شدید دھند ہے، ہر طرف حد نگاہ صفر ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ موٹروے ترجمان کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز کے مطابق لاہور سے بہاولپور نیشنل ہائی وے اور لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے پرحد نگاہ صفر ہو گئی جس پر موٹروے کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔لاہور میں دھند کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کھڑے ٹر ک سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہے جبکہ ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔

چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض دھند کا سلسلہ جنوری کے پہلے یا دوسرے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، چارسدہ اور مردان میں بھی دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پر صوابی سے برہان انٹرچینج تک حدنگاہ 25 میٹر ہے، موٹروے ایم ون ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھلا ہے جبکہ موٹر وے ایم ون پشاور سے صوابی تک شدید دھند ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو بھیرا سے فیصل آباد اور لاہور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ جی ٹی روڈ پر لاہور سے رحیم یارخان اور خیرپور تک دھند کے باعث حدنگاہ صفرہے۔