پشاور : گلبرگ میں پولیس کا سرچ آُپریشن سو مشتبہ افراد زیرحراست

Peshawar Police

Peshawar Police

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ گلبرگ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ گلبرگ کی حدود میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ گلبرگ، باڑہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

جن میں ایسے مالکان جائیداد بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے کرایہ داروں کے کوائف جمع نہیں کرائے۔ غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم افغان باشندے بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔

تمام افراد کو تھانہ گلبرگ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔