واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے منع کردیا، محکمہ خارجہ سے جاری سفری ہدایت نامے کے مطابق امریکا نے پشاور اور لاہور میں اپنے قونصل خانے عارضی طور پر بند کردیئے ہیں ۔تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں امریکی قونصل خانہ معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔
امریکی شہریوں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور الجزائر کے لیے بھی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔